رفتار جتنی تیز رکھو کوئی حد نہیں
رفتار جتنی تیز رکھو کوئی حد نہیں
میں روشنی ہوں مجھ کو کسی سے حسد نہیں
انسان اپنی جنگ کا خود فیصلہ کریں
خوشنودی چاہتا ہوں خدا کی مدد نہیں
منطق سے تیز ہوتی ہے حس جمالیات
میرے کیے ہوئے کسی دعوے کا رد نہیں
گھبرا کے کیمرے کی طرف دیکھتا ہے کیا
تصویر کھینچ لے گا ترے خال و خد نہیں
آزاد رہنے والوں کی خاطر بھرا جہان
محصور ہونے والوں کی کوئی رسد نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.