رہ خدا سے نہ خود کو کبھی جدا کرتے
رہ خدا سے نہ خود کو کبھی جدا کرتے
خدا جو چاہتا ہم بھی خدا خدا کرتے
تمہیں بھی لفظ وفا حشر تک دعا دیتا
جو تم بھی اے بنی آدم کبھی وفا کرتے
لحاظ عشق نہ ہوتا تو اے مرے ہمدم
تمام عمر ترے حق میں بد دعا کرتے
پرانی بات کو چھیڑا ہے کیوں سر محفل
زمان نو کے تھے گر تم تو کچھ نیا کرتے
اے میرے یار خطا تیری گر نہیں ہوتی
تو تیرے اشک بھلا تجھ سے کیوں گلہ کرتے
قبول ہوتی دعائیں اگر مری سہیلؔ
تو ہم بھی صبح سے تا شام بس دعا کرتے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.