رہ گئی آبروئے عشق تیرے حریم ناز میں
رہ گئی آبروئے عشق تیرے حریم ناز میں
ڈھل گیا سوز زندگی میرے شکستہ ساز میں
بالیں پہ میری آ گئے مٹ گئیں تیرہ بختیاں
گیسو دراز کر دئے طول شب دراز میں
اے دل مضطرب سنبھل اتنا نہ بے قرار ہو
عقدہ کشائی ہے تری قبضۂ کارساز میں
حسن کی جلوہ گاہ میں عشق تو بے نیاز تھا
فتنے ہزار کیوں اٹھے دیدۂ نیم باز میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.