رہا سفر میں تو اکثر اداس کر دے گا
رہا سفر میں تو اکثر اداس کر دے گا
اسے بھی شام کا منظر اداس کر دے گا
مجھے یقیں ہے کہ اک روز لازماً تم کو
وہ اپنے عہد سے ہٹ کر اداس کر دے گا
جو تیرے نام کے صدقے میں مجھ سے مانگے گا
گلی میں ایسا گداگر اداس کر دے گا
ابھی تو وقت ہے اس کے نہ تم قریب رہو
تمہیں تمہارا سخنور اداس کر دے گا
اک اجنبی پہ جو تم اعتماد کرتے ہو
تمہیں کہیں نہ کہیں پر اداس کر دے گا
مجھے پتہ ہے کہ ملحد ہے شہر حسرت سے
چلا گیا تو یہ کافر اداس کر دے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.