رہی مرضی بس اس کی ہی جسے جیسا بنا ڈالا
رہی مرضی بس اس کی ہی جسے جیسا بنا ڈالا
کبھی جو تاج تھا سر کا اسے کاسہ بنا ڈالا
بنائی بھی زمیں اس نے تو اک جیسی نہیں یہ بھی
کہیں صحرا کہیں جنگل کہیں دریا بنا ڈالا
ہم ایسوں کو بنا کر کے خدا اکتا گیا تھا پھر
تری آنکھیں بنا ڈالیں ترا چہرہ بنا ڈالا
بنانا تھا اسے دریا سنبھالے ایک ساحل کو
تو اک تجھ سا بنا ڈالا پھر اک مجھ سا بنا ڈالا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.