رہنما کہتے ہیں ٹھہرو راہزن بیٹھے نہ ہوں
رہنما کہتے ہیں ٹھہرو راہزن بیٹھے نہ ہوں
مدعا یہ ہے کہ ہم پیچھے چلیں آگے نہ ہوں
بے نیازانہ گزر جانے کا شکوہ کیا کروں
بعد مدت کے ملے ممکن ہے پہچانے نہ ہوں
کیا ضروری ہے کہ میر کارواں آگے رہے
کارواں کو لوٹنے والے کہیں پیچھے نہ ہوں
ہو چکی پاگل شماری ہو چکے جنگل ریزرو
عقل والوں سے کہو اب اور دیوانے نہ ہوں
یہ بھی پالیسی ہے حق والوں کا حق ہرگز نہ دو
ساتھ ہی یہ بھی ہدایت ہے کہ ہنگامے نہ ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.