رکھ رہے ہیں اس لئے مرہم الگ
رکھ رہے ہیں اس لئے مرہم الگ
اور زخموں سے ہے اس کا غم الگ
اس کے حال دل سے ہے سب دھوپ چھاؤں
اس سے ہوتے ہی نہیں موسم الگ
وہ ہی چہرے آنکھ تک آتے ہیں اب
وہ ہی جو ہوتے ہیں اس سے کم الگ
آپ کے ہونٹوں پے اک دنیا نئی
آپ کی آنکھوں میں دوعالم الگ
دل پریشاں تھا تمہارے ہجر سے
آنکھ بھی ہونے کو ہے اب نم الگ
دل بھلانے ہی نہیں دیتا تمہیں
کیسے ہو پائیں گے ایسے ہم الگ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.