رکھا ہے دل ان بتوں سے ہم نے چھپا چھپا کر چھپا چھپا کر
رکھا ہے دل ان بتوں سے ہم نے چھپا چھپا کر چھپا چھپا کر
حکیم آغا جان عیش
MORE BYحکیم آغا جان عیش
رکھا ہے دل ان بتوں سے ہم نے چھپا چھپا کر چھپا چھپا کر
بلا یہ ٹالی ہے سر سے اپنے خدا خدا کر خدا خدا کر
ستم تو دیکھو یہ کیا ستم ہے بلا کے غیروں کو پاس اپنے
وہ کس ڈھٹائی سے ہیں بٹھائے دکھا دکھا کر دکھا دکھا کر
زباں پہ لانے سے فائدہ کیا مجھے خبر ہے عدو نے ان کو
مری طرف سے کیا ہے بد ظن لگا لگا کر لگا لگا کر
سنی حقیقت نا کان دھر کے کبھی نہ پوچھا کہ حال کیا ہے
فسانۂ غم ہم ان کو ہارے سنا سنا کر سنا سنا کر
بھلا نا غصے سے ہم چبائیں بتاؤ کیوں کر نہ ہونٹ اپنا
رقیب کرتے ہیں ہم سے باتیں چبا چبا کر چبا چبا کر
جتائے دیتے ہیں اتنا ہم یہ تم ان کے دم میں کہیں نہ آنا
وہ جان و دل لیں ہیں چھین باتیں بنا بنا کر بنا بنا کر
جو ہاتھ بندوں کا عیشؔ اس نے کرم سے خالی نہیں ہے رکھا
دعائیں مانگیں ہیں اس سے وہ ہاتھ اٹھا اٹھا کر اٹھا اٹھا کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.