رکھے شوکیس میں یا توڑ ڈالے
رکھے شوکیس میں یا توڑ ڈالے
یہ دل میں کر چکا اس کے حوالے
ڈرا پائیں گے کیا یہ برچھی بھالے
ترے جوہر ہیں سارے دیکھے بھالے
بہت کچھ بولنے کو ہے مگر اب
زباں پر مصلحت ڈالے ہیں تالے
تمہارے قہقہے تم کو مبارک
ہمارے مسکرانے کے ہیں لالے
جفا جس دن سے چلانے لگی ہے
وفا بھی کان میں ہے تیل ڈالے
تری آتش فشاں باتوں کو سن کر
ابھر آئے مرے کانوں میں چھالے
اماں مختارؔ چھوڑو شاعری کو
کہاں بیٹھے ہوئے ہو روگ پالے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.