رکھنا ہو تو دل کو نگہ یار میں رکھنا
رکھنا ہو تو دل کو نگہ یار میں رکھنا
اس جنس گرامی کو نہ بازار میں رکھنا
ہم اہل تمنا کی بس اتنی ہے کرامت
اک خواب سدا دیدۂ بے دار میں رکھنا
انجام طرب بھی تو تأسف ہے سو اس بار
خوشیوں کو بھی تخمینہ آزار میں رکھنا
اب گھر جو بنانا کوئی خوابوں کی زمیں پر
امکان تغیر در و دیوار میں رکھنا
ناحق کسی مظلوم پر اٹھے تو لچک جائے
یہ جوہر نایاب بھی تلوار میں رکھنا
یہ کیا کہ ہر اک دل میں جگانا طلب حسن
اور خود کو نہاں پردۂ اسرار میں رکھنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.