رکھنا کہاں ہے دل نے جو دوسرا رہے گا
رکھنا کہاں ہے دل نے جو دوسرا رہے گا
اب یہ مکان یوں ہی خالی پڑا رہے گا
اس کی نگاہوں پر دل کو اعتبار بھی ہے
خدشہ بچھڑنے کا پر اپنی جگہ رہے گا
تم دیکھنا ہمارے بچے دکھی رہیں گے
اور آگے سات نسلوں میں یہ خلا رہے گا
اک شخص کو دلا نہ پایا یقین الفت
اس بات کا مجھے پچھتاوا ہوا رہے گا
ہو جائے گا کسی دن بیزار مجھ سے وہ بھی
اک چیز کی ہوئی میں کب تک نشہ رہے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.