Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کہانیاں نہ ختم ہوں گی اختتامیوں کے ساتھ

رخشندہ نوید

کہانیاں نہ ختم ہوں گی اختتامیوں کے ساتھ

رخشندہ نوید

MORE BYرخشندہ نوید

    کہانیاں نہ ختم ہوں گی اختتامیوں کے ساتھ

    مجھے قبول کر مری تمام خامیوں کے ساتھ

    تو اپنے حسن و ناز کے غرور میں ہی جل بجھی

    وہ لوٹ لے گیا ہے بزم اپنی خوش کلامیوں کے ساتھ

    کسی مقام جبر پر شہید ہو گئی ہوں میں

    مجھے بھی دفن کیجئے گا سو سلامیوں کے ساتھ

    یہ کیا ہوا کہ اس کے باوجود بازی ہار دی

    کھڑی تھی میں تو سر اٹھائے اپنے حامیوں کے ساتھ

    جہاں جہاں گئی ہوں میں تمہارا ہاتھ تھام کر

    ہوا ادھر ادھر گئی سبک خرامیوں کے ساتھ

    مری زمیں ترے تئیں یہ فیصلہ درست ہے

    ہوا جو حال وہ ہوا بد انتظامیوں کے ساتھ

    عبور کرنا سہل کب ہے پل صراط عشق کا

    کنار زیست ہم کھڑے ہیں نا تمامیوں کے ساتھ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے