رکھتے ہیں میرے ساتھ وہ یوں بیر دیکھیے
رکھتے ہیں میرے ساتھ وہ یوں بیر دیکھیے
جیسے میں ان کے واسطے ہوں غیر دیکھیے
افسوس جن کے پیروں میں رکھتا ہوں اپنا دل
رکھتے ہیں میرے دل پہ وہی پیر دیکھیے
اس نے کہا ہے ساتھ نبھائے گا وہ مرا
امید تو نہیں ہے مجھے خیر دیکھیے
دیکھیں وہ شخص آ کے چلا تو نہیں گیا
الٹے لگے ہوئے ہیں یہاں پیر دیکھیے
وہ شخص چل پڑا ہے مرے ساتھ آخرش
انجمؔ کی ساہیوال میں اب سیر دیکھیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.