رنگ دکھلائے پھر ایمان تو کچھ بات بنے
رنگ دکھلائے پھر ایمان تو کچھ بات بنے
کوئی شبیر ہو قربان تو کچھ بات بنے
صبح نو روشنی پھیلانے کو بے چین تو ہے
لوگ ہوں دل سے مسلمان تو کچھ بات بنے
الجھنیں یوں بھی سلجھتی ہیں کسی پہلو سے
کھل کے ہو زلف پریشان تو کچھ بات بنے
غیرت آدم خاکی کا بھرم رہ جائے
شعلہ سامان ہو انسان تو کچھ بات بنے
دل کہ برسوں سے ہے امید کا دامن تھامے
کیجئے درد کا سامان تو کچھ بات بنے
ناتواں جسم ہے طوفان ہے تنہائی ہے
جان میں آئے کہیں جان تو کچھ بات بنے
جس طرح پیار کی زیدیؔ نے تمنا کی ہے
اس طرح بھی ہو مری جان تو کچھ بات بنے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.