رنگ جو بھی مرے خیال کے ہیں
رنگ جو بھی مرے خیال کے ہیں
سب اسی پیکر جمال کے ہیں
عشق ہے اپنی آخری حد میں
اور ہم اب بھی بیس سال کے ہیں
محنتیں حوصلے وفاداری
مجھ میں کچھ عیب تو کمال کے ہیں
فن اگر بے نظیر ہے میرا
رت جگے بھی تو پھر مثال کے ہیں
میری نیندیں حرام ہیں لیکن
میرے اشعار سب حلال کے ہیں
حسن ہے کمسنی کے عالم میں
یہ شب و روز دیکھ بھال کے ہیں
آج بھی لڑکیوں کی محفل میں
تذکرے میرے خد و خال کے ہیں
حسن ہو عشق ہو محبت ہو
سارے آثار ہی زوال کے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.