رنگ کا لطف نہ کچھ رس کا مزہ
گل سے لیتی ہے صبا مس کا مزہ
تتلیاں خوب سمجھتی ہیں یہ بات
رنگ کے ساتھ گیا رس کا مزہ
چاند نے میرے چکھایا مجھ کو
عین پونم میں اماوس کا مزہ
زاویے دائرے سب بھول گئے
لگ گیا جب سے مثلث کا مزہ
بھولتی جاتی ہے دھیرے دھیرے
لومڑی دعوت سارس کا مزہ
لاؤ بجنوری سا ایماں تو ملے
شعر میں وید مقدس کا مزہ
سو گئی قوم بالآخر مضطرؔ
رہ گیا منہ پہ مسدس کا مزہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.