رنگ خوشیوں کے کل بدلتے ہی
رنگ خوشیوں کے کل بدلتے ہی
غم نے تھاما مجھے پھسلتے ہی
میں جو لکھتی تھی خواب سورج کے
ڈھل گئی ہوں میں شام ڈھلتے ہی
راہ سچ کی بہت ہی مشکل ہے
پاؤں تھکنے لگے ہیں چلتے ہی
وہ محبت پہ خاک ڈال گیا
بجھ گیا اک چراغ جلتے ہی
خواب نازک ہیں کانچ کے جیسے
ٹوٹ جاتے ہیں آنکھ ملتے ہی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.