رنگ لایا ہے عمر تیرا مسلماں ہونا
رنگ لایا ہے عمر تیرا مسلماں ہونا
ورنہ مشکل تھا بہت گل کا گلستاں ہونا
کون پھر اس کو بہاروں کی قبا پہنائے
جس کی تقدیر میں لکھا ہو بیاباں ہونا
ہم نے دیکھا ہے فقیروں کی دعاؤں کا اثر
ہم نے دیکھا ہے مقدر کا پشیماں ہونا
ہر پریشانی وہاں آ کے پریشان ہوئی
جانتا ہی نہیں جو کیا ہے پریشاں ہونا
کیوں نہیں جانتے اس بات کو دنیا والے
وجہ افلاس بھی ہے چاک گریباں ہونا
تیری قدرت کا کرشمہ ہے سمجھ سے باہر
یعنی اک بیچ سے پودے کا نمایاں ہونا
حج کی پائی ہے ضرور اس نے سعادت مخلص
جس کی قسمت میں لکھا پاکیٔ عصیاں ہونا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.