رنگ و خوشبو کا جیسے ڈیرا ہے
رنگ و خوشبو کا جیسے ڈیرا ہے
کتنا دل کش حبیب میرا ہے
اس کے چہرے کو چاند کہتے ہیں
اس کی زلفوں کا نام اندھیرا ہے
ہے وفادار کتنا دل میرا
مجھ میں رہتا ہے اور تیرا ہے
دیکھ کر اس کو تارے بول پڑے
شب کا نام آج سے سویرا ہے
زندگی جیسے کوئی ناگن ہے
موت پیچھے پڑا سپیرا ہے
بس اسی دل کو دل کہو صاحب
جس میں اس یار کا بسیرا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.