رنگ تو رنگ اجالا بھی نہیں ہے شاید
رنگ تو رنگ اجالا بھی نہیں ہے شاید
دل میں اب کوئی ٹھہرتا بھی نہیں ہے شاید
سوچ میں گم نہیں رہتا کسی بوڑھے کی طرح
دل کہ روتا ہوا بچہ بھی نہیں ہے شاید
میرے آنسو بھی اسے روک نہ پائے یارو
مجھ کو رونے کا سلیقہ بھی نہیں ہے شاید
تو بھی اس شوخ کی مانند نظر آتی ہے
زندگی تیرا بھروسہ بھی نہیں ہے شاید
دور تک پھیلی ہوئی رات کی چادر ہے نعیمؔ
کوئی چمکی کوئی بوٹا بھی نہیں ہے شاید
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.