رنگ تو زیست کے اک روز نکھر جائیں گے
رنگ تو زیست کے اک روز نکھر جائیں گے
پر کئی چہرے نگاہوں سے اتر جائیں گے
اک اسی آس پہ زندہ ہوں کئی برسوں سے
زندگانی کے یہ حالات سدھر جائیں گے
ہم کو جانے دے یہاں سے کہ تری بزم میں ہم
اور کچھ دیر اگر ٹھہرے تو مر جائیں گے
یہ مرا عزم مرا حوصلہ میرے تیور
شام ہوتے ہی ترے غم میں بکھر جائیں گے
تو تو نادان ہے طارقؔ یہ بھرم ہے تیرا
وقت پڑتے ہی ترے دوست مکر جائیں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.