رنگت ترے بدن کی گلابوں میں اب نہیں
رنگت ترے بدن کی گلابوں میں اب نہیں
نغمے کا درد بھی تو ربابوں میں اب نہیں
ہم ہی تو ایک خانہ خرابوں میں اب نہیں
وہ کون شخص ہے جو عذابوں میں اب نہیں
تیرا وصال تیری تمنا تو دور ہے
تیرا خیال بھی مرے خوابوں میں اب نہیں
حیرانیوں میں الجھے ہوئے ہیں دل و دماغ
وہ دل فریبیاں بھی سرابوں میں اب نہیں
چہروں سے جس قدر ہے جہانگیرؔ غم عیاں
تحریر اس طرح سے کتابوں میں اب نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.