رنگتوں کے جو یہ پیکر ہیں میاں
رنگتوں کے جو یہ پیکر ہیں میاں
چلتے پھرتے ہوئے منظر ہیں میاں
چاند تاروں سے نہ دھوکا کھاؤ
رات کے ہاتھ میں پتھر ہیں میاں
تشنگی لے کے نہ واپس جاؤ
ان سرابوں میں سمندر ہیں میاں
آپ ہاتھوں کی لکیریں دکھلائیں
ہم تو قوموں کا مقدر ہیں میاں
شادؔ و محشرؔ کے وطن میں اظہرؔ
آپ بھی کوئی سخنور ہیں میاں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.