رنج و غم سوز نہانی سے مفر پانے کو
رنج و غم سوز نہانی سے مفر پانے کو
رند تو رند چلے شیخ بھی میخانے کو
ساقیا تھوڑی بہت تھوڑی ارے اور بھی کم
چاہئے اتنی کہ پی لوں میں قسم کھانے کو
نرم بستر ہی ضروری نہیں سونے کے لئے
شمع کی گود میں نیند آ گئی پروانے کو
موت کو موت ہے اس کا بھی ذرا دھیان رہے
آپ آئے ہیں جو بیکس پہ ستم ڈھانے کو
اپنے اندر بھی ذرا جھانک کے دیکھے واعظ
وہ جو آیا ہے بلانوش کو سمجھانے کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.