رنج سہے آرام سے پہلے
کفر ملا اسلام سے پہلے
حرص و ہوس کے پنچھی تو نے
دانہ دیکھا دام سے پہلے
حسن تمہارا میرے دل پر
نقش ہوا ہے نام سے پہلے
مست بنا دے چشم ساقی
مجھ کو عطائے جام سے پہلے
رخ پہ غازہ دوش پہ زلفیں
صبح درخشاں شام سے پہلے
دل کی بابت پوچھتے کیا ہو
کعبہ تھا اصنام سے پہلے
ان کا جلوہ پیش نظر ہے
ارض دل ناکام سے پہلے
عشق ہی جب پیغام محبؔ ہے
پہنچا ہر پیغام سے پہلے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.