Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

رقص کرتے ہوئے نظارے ہیں ساتھ میں چاند ہے ستارے ہیں

شہباز رضوی

رقص کرتے ہوئے نظارے ہیں ساتھ میں چاند ہے ستارے ہیں

شہباز رضوی

MORE BYشہباز رضوی

    رقص کرتے ہوئے نظارے ہیں ساتھ میں چاند ہے ستارے ہیں

    آنکھ میں روشنی کے دھارے ہیں ساتھ میں چاند ہے ستارے ہیں

    اس تسلسل میں اس روانی میں لاش ٹھہری ہوئی ہے پانی میں

    بلبلیں ہاتھ پاؤں مارے ہیں ساتھ میں چاند ہے ستارے ہیں

    ان کی آنکھوں میں خواب دنیا ہے رخ ہے یا آفتاب دنیا ہے

    میری آنکھوں میں بس شرارے ہیں ساتھ میں چاند ہے ستارے ہیں

    گردش وقت کا وجود وہ خواب اپنی خاطر ہے ہست و بود وہ خواب

    تم ہمارے ہو ہم تمہارے ہیں ساتھ میں چاند ہے ستارے ہیں

    سارے غم خوار ہیں چراغوں کے سب عزادار ہیں چراغوں کے

    صبح سے ہم بھی جنگ ہارے ہیں ساتھ میں چاند ہیں ستارے ہیں

    روشنی کب مجھے میسر ہے تیرگی ہی مرا مقدر ہے

    یوں تو جگنو بھی ڈھیر سارے ہیں ساتھ میں چاند ہے ستارے ہیں

    دل میں امید وصل جاگی ہے آرزو ننگے پاؤں بھاگی ہے

    آسماں میں کچھ ابر پارے ہیں ساتھ میں چاند ہے ستارے ہیں

    زندگی خواہشوں کے ملبے سے دے رہی ہے ہمیں صدا شہبازؔ

    ہم کسی جھیل کے کنارے ہیں ساتھ میں چاند ہے ستارے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے