رقص کرتی ہوئی دھرتی پہ کھڑا کر کے مجھے
رقص کرتی ہوئی دھرتی پہ کھڑا کر کے مجھے
کس جگہ چھوڑ دیا خود سے جدا کر کے مجھے
میں نے تھک ہار کے جب خود سے رفاقت کر لی
دل نے پھر چھوڑ دیا میرا گلہ کر کے مجھے
اپنے اس طرۂ دستار خلافت کی قسم
جان سے مار دیا تو نے بڑا کر کے مجھے
جاں نثار اب بھی مرے ساتھ بہتر ہیں وہی
دیکھ لو برپا ابھی کرب و بلا کر کے مجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.