رقص میں ہے جہاں کا جہاں آج کل
رقص میں ہے جہاں کا جہاں آج کل
ماند ہے گردش آسماں آج کل
آسماں پر نہیں زہرہ و مشتری
ہے زمیں پر ہر اک دل ستاں آج کل
نشۂ فصل گل بوئے مے حسن مہ
کھنچ کے سب آ گئے ہیں کہاں آج کل
منزل نہ فلک مجھ کو آواز دے
ہے مری راہ میں کہکشاں آج کل
علم کے آلپس پر ہیں طلب کے قدم
حوصلے اس قدر ہیں جواں آج کل
اس طرف آئیں روح الامیں سے کہو
مست ہے طوطیٔ خوش بیاں آج کل
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.