رقصاں ہیں ادھر جلوے جدھر دیکھ رہے ہیں
رقصاں ہیں ادھر جلوے جدھر دیکھ رہے ہیں
یہ تیری محبت کا اثر دیکھ رہے ہیں
پھر حشر اٹھے گا نئے عنوان سے شاید
بدلی ہوئی کچھ ان کی نظر دیکھ رہے ہیں
اس درجہ ہمیں عشق نے مجبور کیا ہے
آنکھوں سے اجڑتا ہوا گھر دیکھ رہے ہیں
اب دست جنوں اپنے گریباں سے ہٹے کیا
ہر وقت انہیں پیش نظر دیکھ رہے ہیں
جوہرؔ بخدا آج وہ مائل بہ کرم ہیں
قسمت سے تمنا کا ثمر دیکھ رہے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.