رستہ بھی کوئی ہم کو سجھائی نہیں دیتا
رستہ بھی کوئی ہم کو سجھائی نہیں دیتا
اور دل بھی ہمیں راہنمائی نہیں دیتا
طوفان امڈ آتے ہیں ہر سمت یکایک
چاہت کو تو دریا بھی رسائی نہیں دیتا
حیران نہ ہو گریہ کناں دیکھ کے ہم کو
ہے کون جو غم سہہ کے دہائی نہیں دیتا
اے شدت احساس نہ کر اور پریشاں
اس شہر کے حاکم کو سنائی نہیں دیتا
تسنیمؔ اب ایسے کا گلہ کس سے کریں جو
اپنا تو ہے پر اپنا دکھائی نہیں دیتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.