رونق بزم بھی ہے گرمئ بازار بھی ہے
رونق بزم بھی ہے گرمئ بازار بھی ہے
دیکھنا یہ ہے کوئی دل کا خریدار بھی ہے
اس حقیقت کو کسی اہل نظر سے پوچھو
جو ہے دیوانہ وہی محرم اسرار بھی ہے
دیکھنا یہ ہے کہ دیوانہ کدھر جاتا ہے
دعوت طور بھی ہے جلوہ گہ دار بھی ہے
ٹھوکریں کھا کے زمانہ کی یہ معلوم ہوا
زندگی صرف لچک ہی نہیں تلوار بھی ہے
زندگی کیا ہے کہیں اس کے سوا کیا شارقؔ
ایک عقدہ ہے کہ آساں بھی ہے دشوار بھی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.