رونق بزم سخن اپنی جگہ
رونق بزم سخن اپنی جگہ
علم و دانش فکر و فن اپنی جگہ
بے نیاز ان سب سے رہتے ہیں شہید
مقبرے غسل و کفن اپنی جگہ
بات مندر کی ہو یا مسجد کی ہو
جذبۂ حب وطن اپنی جگہ
باعث تسکین خاموشیٔ دشت
اور شور انجمن اپنی جگہ
جانتے ہیں ہیں کمیں میں ان کے شیر
مست ہیں پھر بھی ہرن اپنی جگہ
ویسے تو ہر چیز میں ٹھہراؤ ہے
بس نہیں رہتا ہے من اپنی جگہ
اہل حق رہتے ہیں اب بھی سر بکف
اور ہیں دار و رسن اپنی جگہ
بد گمانی ان کی مجھ سے اب بھی ہے
اور میرا حسن ظن اپنی جگہ
ہے ہوس عبادؔ ہر سو جلوہ گر
اور محبت کا چلن اپنی جگہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.