رونق کاشانۂ دل بے رخی نے چھین لی
رونق کاشانۂ دل بے رخی نے چھین لی
زندگی زندہ دلی افسردگی نے چھین لی
رات دن رہتا ہوں میں شانہ کش زلف سخن
فکر دنیا فکر عقبیٰ شاعری نے چھین لی
اپنی پیشانی پہ جب قشقہ لگایا شیخ نے
سب مسلمانی بتوں کی بندگی نے چھین لی
سادگی بچپن کی تھی اک تحفۂ فطرت مگر
سادگی عمر رواں کی پختگی نے چھین لی
دولت و اقبال کا اب ہو گیا سورج غروب
جو چمک تھی زندگی میں تیرگی نے چھین لی
دیکھتا ہے کون ناظرؔ آج معیار غزل
خوبیٔ فن بھی گلے کی نغمگی نے چھین لی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.