رونق ضو فشاں سے پھول گرے
یا ہمارے گماں سے پھول گرے
درد نے پھر سے دل میں کروٹ لی
آج پھر آسماں سے پھول گرے
پھر تری یاد نے کیا جادو
خواب میں کہکشاں سے پھول گرے
پھر تصور میں وہ خیال آیا
کاوش رائیگاں سے پھول گرے
دامن دل یہ بھر گیا کیسے
کیا خبر ہے کہاں سے پھول گرے
پھول ہی پھول ہو گئی دنیا
یوں ترے جسم و جاں سے پھول گرے
پھر مہکنے لگی ہے جان غزل
پھر ہماری زباں سے پھول گرے
میں کہاں تھا کہاں نہیں اجملؔ
جب زمان و مکاں سے پھول گرے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.