روشنی لے کے تیرگی ڈھونڈی
تجھ کو پا کر تری کمی ڈھونڈی
ان حسینوں سے پھیر کر آنکھیں
تو نے کیوں مجھ سی سر پھری ڈھونڈی
خواب جنت کے دیکھنے والے
تو نے کیوں لڑکی دوزخی ڈھونڈی
جس کو مذہب سے کچھ نہیں لینا
بیوی اس نے بھی مذہبی ڈھونڈی
میر صاحب نے عشق فرمایا
اور نیوٹن نے گریوٹی ڈھونڈی
عشق ہے نوکری نہیں ہے میاں
ایک چھوٹی تو دوسری ڈھونڈی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.