روشنی رنگ میں ملائی ہے
روشنی رنگ میں ملائی ہے
تیری تصویر یوں بنائی ہے
زخم کھلنے لگے کلی کی طرح
یہ سنا جب بہار آئی ہے
آپ کی ہر ادا میں پوشیدہ
ایک انداز دل ربائی ہے
جب ملے آپ کی خموشی نے
اک نئی داستاں سنائی ہے
اور کوئی سمجھ نہیں سکتا
تم میں جو بات ہم نے پائی ہے
ہر گھڑی میرے پاس رہتے ہو
یہ جدائی بھی کیا جدائی ہے
ہم بھی ان کو بھلا کے دیکھیں گے
آج یہ جی میں کیا سمائی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.