روانی ہوں روانی کو ٹھہر جانا نہیں آتا
روانی ہوں روانی کو ٹھہر جانا نہیں آتا
سراپا زندگی ہوں مجھ کو مر جانا نہیں آتا
دو عالم کو ابد تک اپنی خوشبو سے بساؤں گا
مجھے ٹہنی پہ مرجھا کر بکھر جانا نہیں آتا
ہر افسردہ کلی کو گدگداؤں گا ہنساؤں گا
مجھے مثل صبا سن سے گزر جانا نہیں آتا
میں گردابوں میں گھوموں گا میں طوفانوں سے کھیلوں گا
لب دریا مجھے ڈر ڈر کے مر جانا نہیں آتا
نہیں جاتا غم الفت نہیں جاتا نہیں جاتا
اسے آنا تو آتا ہے مگر جانا نہیں آتا
- کتاب : غزل اس نے چھیڑی-5 (Pg. 271)
- Author : فرحت احساس
- مطبع : ریختہ بکس ،بی۔37،سیکٹر۔1،نوئیڈا،اترپردیش۔201301 (2018)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.