روش کار محبت کے سبب جانتا ہوں
روش کار محبت کے سبب جانتا ہوں
کس تعاقب میں ہیں احباب میں سب جانتا ہوں
جا بہ جا گھر میں یہ کھودی ہوئی مٹی ہے ثبوت
کس کو کتنی ہے خزانے کی طلب جانتا ہوں
میں نے روغن کی تجارت تو نہیں کی لیکن
شہر کے سارے چراغوں کے نسب جانتا ہوں
مجھ کو آتا ہے ستاروں کی لکھاوٹ پڑھنا
حرف در حرف ترا نامۂ شب جانتا ہوں
کیا کروں اور سمجھ کر کہ ترے بارے میں
جتنا معلوم ہے اتنا بھی میں کب جانتا ہوں
لاکھ ناواقف اردو ہوں مگر اے ناقد
گفتگو کر سکوں اتنا تو ادب جانتا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.