ریزے ریزے زمیں کے کھنگالے گئے
ریزے ریزے زمیں کے کھنگالے گئے
کیوں نہ دل تک سبھی کے اجالے گئے
ایک جنت سے نکلے زمیں کے ہوئے
پھر ترے دل سے ہم کیوں نکالے گئے
تم سے امید بھی رائیگاں ہو گئی
خواب میرے نہ تم سے سنبھالے گئے
سچ کی حرمت تقدس ہے اعلیٰ مگر
بول کر سچ یہاں تو نوالے گئے
ہم کو بھا نہ سکیں عقد کی بیڑیاں
ہم نہ مسجد گئے نہ شوالے گئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.