ردائے ابر نہیں خیمۂ غبار نہیں
ردائے ابر نہیں خیمۂ غبار نہیں
مرا سفر کسی پہلو سے سازگار نہیں
تنی ہوئی ہے دھنک کی طرح لہو کی کماں
لگا وہ تیر جو منظر کے آر پار نہیں
ہماری راہ سے لشکر غموں کے گزرے ہیں
ہمارے جسم پہ زخموں کا کچھ شمار نہیں
کھلی ہوئی ہے زمستاں کی دھوپ آنگن میں
چلے بھی آؤ کہ موسم کا اعتبار نہیں
کچھ اور دیر جلائے رکھو لہو کے چراغ
خلیج شب ہے یہ صحرائے بے کنار نہیں
ہماری خاک کو رکھ کر ہوا کے رستے میں
دیا ہے غم بھی اک ایسا جو پائیدار نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.