ردائے شب کو بھلا کس طرح سیا جائے
ردائے شب کو بھلا کس طرح سیا جائے
تمہاری یاد نہ آئے تو کیا کیا جائے
شراب پینے سے کیا فائدہ اگر یارو
اسے گناہ سمجھ کر نہیں پیا جائے
زمانہ پوچھ رہا ہے کہ کیا ہوا تم کو
جواب سوچ رہا ہوں کہ کیا دیا جائے
نہیں ہے کوئی بھی چارہ سوائے جینے کے
نہیں ہے کوئی بھی چارہ تو بس جیا جائے
سمجھ میں کچھ نہیں آتا کہ چھوڑ دیں کس کو
سمجھ میں کچھ نہیں آتا کسے لیا جائے
- کتاب : صبح بخیر زندگی (Pg. 100)
- Author : امیر امام
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.