رفاقت کو کسی کی رو رہی ہوں
رفاقت کو کسی کی رو رہی ہوں
بھری محفل میں تنہا ہو رہی ہوں
ہر اک چہرہ بدلتا جا رہا ہے
میں خائف آئنوں سے ہو رہی ہوں
سنو میں زندگی کی ظلمتوں میں
صداقت کے اجالے بو رہی ہوں
ہوا کے دکھ کی چادر اوڑھ لی ہے
بچھا کر آنسوؤں کو سو رہی ہوں
مری مٹی کو شاید نرم رکھیں
لہو سے لفظ لکھ کر بو رہی ہوں
بجھا کر ساری خوشیاں بام و در کی
میں اک ویران گھر میں سو رہی ہوں
- کتاب : اردو غزل کا مغربی دریچہ(یورپ اور امریکہ کی اردو غزل کا پہلا معتبر ترین انتخاب) (Pg. 467)
- مطبع : کتاب سرائے بیت الحکمت لاہور کا اشاعتی ادارہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.