رفاقت میں رفیقوں کی ریا کاری بھی شامل ہے
رفاقت میں رفیقوں کی ریا کاری بھی شامل ہے
مری آسانیوں میں کار دشواری بھی شامل ہے
بجز تصویر گل کے باغ میں دیکھوں تو کیا دیکھوں
عقیدت کے اثر میں خود سے بے زاری بھی شامل ہے
نقاہت کا ہے غلبہ سو جھکا دیتے ہیں سر اپنا
اطاعت کے عمل میں اپنی لاچاری بھی شامل ہے
مسلسل بند آنکھوں سے مناظر دیکھتا ہوں میں
خیال و خواب میں احساس بیداری بھی شامل ہے
عیاں ہوتے ہیں اب مجھ پر کمال و فن کے سب جلوے
غم خاشاک میں لگتا ہے چنگاری بھی شامل ہے
کبھی وہ خوں بہاتا ہے کبھی آنسو بہاتا ہے
عداوت کی ادا میں طرز غم خواری بھی شامل ہے
سمجھنے سوچنے سے ہی نہیں ملتی مجھے فرصت
مری مصروفیت میں شغل بے کاری بھی شامل ہے
گداؤں کو ترستے ہیں سبھی جاہ و حشم والے
امیری کی عطا میں لطف ناداری بھی شامل ہے
نہ جیتا ہے نہ مرتا ہے عجب انسان ہے راحتؔ
نئی بیماریوں میں اب یہ بیماری بھی شامل ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.