Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ریا کاری کے دھندوں میں نہ تو شامل نہ میں شامل

نینا عادل

ریا کاری کے دھندوں میں نہ تو شامل نہ میں شامل

نینا عادل

MORE BYنینا عادل

    ریا کاری کے دھندوں میں نہ تو شامل نہ میں شامل

    خدا کے نیک بندوں میں نہ تو شامل نہ میں شامل

    وفا کی سوکھتی جھیلوں سے لاکھوں کوچ کرتے ہیں

    مگر اڑتے پرندوں میں نہ تو شامل نہ میں شامل

    تماشا دیکھتے ہیں آپ اپنا اور ہنستے ہیں

    ہمارے درد مندوں میں نہ تو شامل نہ میں شامل

    ابھی تو بھیگتے لمحوں نے پہلا بھید پایا ہے

    ابھی بارش کی بوندوں میں نہ تو شامل نہ میں شامل

    چھلکتے ہیں محبت راستی اور حرف کے پیالے

    کہیں کیسے کہ رندوں میں نہ تو شامل نہ میں شامل

    فساد و قتل کرتے ہیں جو تیرے میرے ناموں پر

    الٰہی ان درندوں میں نہ تو شامل نہ میں شامل

    نہ اعزازات اور پی آر نے سیمینار اور تمغے

    ادب کے شر پسندوں میں نہ تو شامل نہ میں شامل

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے