رزق برحق میرے حصے میں نہیں آیا ابھی
رزق برحق میرے حصے میں نہیں آیا ابھی
تیرے ہونے پر مجھے پھر سے یقیں آیا ابھی
میں تو کب سے خانۂ دل کو سجائے بیٹھا تھا
اب یہ اس کی کم نصیبی گر مکیں آیا ابھی
یہ مزہ دشت تمنا کی مسافت میں ملا
آسماں لگتا تھا بس سوئے زمیں آیا ابھی
جو ستارہ مٹھی میں محسوس ہوتا تھا مجھے
واقعہ یوں ہے کہ وہ میرے قریں آیا ابھی
- کتاب : کتاب گمراہ کررہی ہے (Pg. 57)
- Author :شہرام سرمدی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.