Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

رزق کی جستجو میں کسے تھی خبر تو بھی ہو جائے گا رائیگاں یا اخی

عرفان ستار

رزق کی جستجو میں کسے تھی خبر تو بھی ہو جائے گا رائیگاں یا اخی

عرفان ستار

MORE BYعرفان ستار

    رزق کی جستجو میں کسے تھی خبر تو بھی ہو جائے گا رائیگاں یا اخی

    تیری آسودہ حالی کی امید پر کر گئے ہم تو اپنا زیاں یا اخی

    جب نہ تھا یہ بیابان دیوار و در جب نہ تھی یہ سیاہی بھری رہ گزر

    کیسے کرتے تھے ہم گفتگو رات بھر کیسے سنتا تھا یہ آسماں یا اخی

    جب یہ خواہش کا انبوہ وحشت نہ تھا شہر اتنا تہی دست فرصت نہ تھا

    کتنے آباد رہتے تھے اہل ہنر ہر نظر تھی یہاں مہرباں یا اخی

    یہ گروہ اسیران کذب و ریا بندگان درم بندگان انا

    ہم فقط اہل دل یہ فقط اہل زر عمر کیسے کٹے گی یہاں یا اخی

    خود کلامی کا یہ سلسلہ ختم کر گوش و آواز کا فاصلہ ختم کر

    اک خموشی ہے پھیلی ہوئی سربسر کچھ سخن چاہیے درمیاں یا اخی

    جسم کی خواہش سے نکل کر چلیں زاویہ جستجو کا بدل کر چلیں

    ڈھونڈنے آگہی کی کوئی رہ گزر روح کے واسطے سائباں یا اخی

    ہاں کہا تھا یہ ہم نے بچھڑتے ہوئے لوٹ آئیں گے ہم عمر ڈھلتے ہوئے

    ہم نے سوچا بھی تھا واپسی کا مگر پھر یہ سوچا کہ تو اب کہاں یا اخی

    خود شناسی کے لمحے بہم کب ہوئے ہم جو تھے در حقیقت وہ ہم کب ہوئے

    تیرا احسان ہو تو بتا دے اگر کچھ ہمیں بھی ہمارا نشاں یا اخی

    قصۂ رنج و حسرت نہیں مختصر تجھ کو کیا کیا بتائے گی یہ چشم تر

    آتش غم میں جلتے ہیں قلب و جگر آنکھ تک آ رہا ہے دھواں یا اخی

    تو ہمیں دیکھ آ کر سر انجمن یوں سمجھ لے کہ ہیں جان بزم سخن

    اک تو روداد دلچسپ ہے اس قدر اور اس پر ہمارا بیاں یا اخی

    عمر کے باب میں اب رعایت کہاں سمت تبدیل کرنے کی مہلت کہاں

    دیکھ باد فنا کھٹکھٹاتی ہے در ختم ہونے کو ہے داستاں یا اخی

    ہو چکا سب جو ہونا تھا سود و زیاں اب جو سوچیں تو کیا رہ گیا ہے یہاں

    اور کچھ فاصلے کا یہ رخت سفر اور کچھ روز کا نقد جاں یا اخی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے