روک پائے نہ مکیں گھر سے گزرتا پانی
روک پائے نہ مکیں گھر سے گزرتا پانی
آنکھ سے بہنے لگا سر سے گزرتا پانی
میرے تعمیر کیے ریت کے ان محلوں پر
مسکرایا ہے برابر سے گزرتا پانی
حسن شفاف ہے ایسا کہ نظر آتا ہے
پیکر ماہ منور سے گزرتا پانی
سبزہ و گل سے گریزاں ہے طبیعت جس کی
میں ہوں اس دشت ستم گر سے گزرتا پانی
کوئی دریا ہے جو دریا ہے ابھی تک ثانیؔ
کتنا شیریں ہے سمندر سے گزرتا پانی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.