روک سکتا تھا کسی کو میں مگر جانے دیا
روک سکتا تھا کسی کو میں مگر جانے دیا
مجھ میں کوئی مر رہا تھا میں نے مر جانے دیا
خواب تھا آنکھوں میں میری میں نے آنکھیں کھول دیں
اور اس خوشبو کو سارے میں بکھر جانے دیا
رفتہ رفتہ دل کو دنیا کی ہوا راس آ گئی
رفتہ رفتہ ہم نے اپنا زخم بھر جانے دیا
اور اب وہ لوگ میری راہ کی دیوار ہیں
جن کو میں نے اپنے اندر سے گزر جانے دیا
شام کوئی دل سے ہو کر جا رہا تھا آفتاب
ہم نے دیکھا اک نظر اور دیکھ کر جانے دیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.