روتا رہا میں اس کو وہ رویا کیا مجھے
روتا رہا میں اس کو وہ رویا کیا مجھے
کل رات ایک دشت نے دریا کیا مجھے
ویسے تو حادثے کئی پہلے بھی ہو چکے
لیکن یہ کیا کہ تم نے تو سجدہ کیا مجھے
مجھ پر دوائے زخم ہوئی بے اثر تو پھر
اس کے گداز جسم نے اچھا کیا مجھے
آنکھوں میں جب تلک رہا دنیا کی رات تھا
چھو کر تری نظر نے سویرا کیا مجھے
کس کا بچھوہ تھا مجھے تاریک کر گیا
کس کے ملن نے پھر سے دیا سا کیا مجھے
اس کی ہی پیاس تھی مجھے در در جو لے گئی
اور اس کی آرزو نے ہی صحرا کیا مجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.