روتے ہوئے دیکھا گیا مہمان کسی کا
روتے ہوئے دیکھا گیا مہمان کسی کا
کرتا نہیں اب کوئی بھی درمان کسی کا
منہ زور اداسی کے سبب تجھ کو پکارا
ورنہ میں اٹھاتا نہیں احسان کسی کا
ہجرت نے قبیلے کا عجب حال کیا ہے
مت پوچھ کہ کوئی نہیں پرسان کسی کا
لوٹ آئیں خدارا مرے اجداد کہیں سے
جو دیکھ نہیں سکتے تھے نقصان کسی کا
اپنوں کو چھپا رکھتے ہیں صد خانۂ دل میں
یوں نام نہیں لیتے ہیں نادان کسی کا
معمولی نہیں ہوتے ہیں اشکوں کے خزانے
یہ آہیں ہلا سکتی ہیں ایوان کسی کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.